سانحہ کراچی کے باعث آرمی چیف نے دورہ سری لنکا منسوخ کردیا
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی میں ہونے والے بس حملے کے باعث آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنا دورہ سری لنکا منسوخ کردیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سری لنکا کا تین روزہ دورہ کرنا تھا جہاں سری لنکن دفاعی حکام سے اہم ملاقات کرنی تھی ۔
واضح رہے کہ آج صبح کراچی میں صفورہ چورنگی کے قریب اسماعیلی فرقے سے تعلق رکھنے والے افراد کی بس کو اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنایاگیا تھا جس میں 43 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے ۔