بیجنگ’ون بیلٹ ون روڈ’ کانفرنس، 20 سے زائد سربراہان مملکت شریک ہوں گے

341
One Belt One Road
One Belt One Road map

چینی صدر شی جن پنگ کے زیر صدارت ‘ون بیلٹ ون روڈ’ کانفرنس اپریل کے آخری ہفتے سے بیجنگ میں شروع ہوگی جس میں وزیراعظم عمران خان، روسی صدر پوٹن، ڈاکٹر مہاتیر محمد سمیت 20 سے زائد ممالک کے سربراہان مملکت شریک ہوں گے۔

کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کی روسی صدر پوٹن سے ملاقات متوقع ہے

کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کی روسی صدر پوٹن سے ملاقات متوقع ہے جس کیلئے وزارت خارجہ نے ہوم ورک شروع کر دیا ہے،

کانفرنس میں حکومتی وفد کے علاوہ چینی سفارتخانہ اپنے طور پر پاکستان سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو مدعو کریگا۔

یاد رہے کہ کانفرنس میں جی سیون ممالک سے اٹلی کے وزیراعظم بھی شرکت کریں گے اور عرب ممالک کے سربراہان کی شرکت بھی متوقع ہے، سری لنکا، نیپال، فلپائن کے سربراہوں نے کانفرنس میں شرکت کی چین کو یقین دہانی کرا دی ہے۔