وزیراعظم کی تنخواہ وزراء سے بھی کم

444

لاہور: پاکستان میں ایک دلچسپ اور حیرت انگیز حقیقت سامنے آئی ہے جس میں وزیراعظم عمران خان کی تنخواہ ان کے وزراء سے بھی کم ہے۔ جب کہ پوری دنیا میں وزیراعظم کی تنخواہ سب سے زیادہ ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی  اصل تنخواہ  7280 روپے ہے تاہم جس میں سے  4595 روپے ٹیکس کی مد میں چلے جاتے ہیں۔

اس کے علاوہ دیگر الاؤنس علیحدہ ہیں۔ جس میں مہمانوازی کے لیے 50 ہزار روپے،ایڈہاک ریلیف کے لیے 21 ہزار 456 روپےجب کہ ان کو مزید دو ایڈہاک ریلیف الاؤنس علیحدہ ملتے ہیں۔ جس میں  ایک 12 ہزار 110 روپے اور دوسرا 10 ہزار 728 روپے ہیں۔

تنخواہ رسید کے مطابق وزیراعظم کو کل تنخواہ 1  لاکھ 96 ہزار 979 روپے ملتی ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزراء کی تنخواہ   اس  سےکئی  زیادہ  ہے۔ ایک اندازے کے مطابق وفاقی وزراء  کی تنخواہ   2 لاکھ 50 ہزار کے قریب ہے جب کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ کی تنخواہ 3 لاکھ 50 ہزار روپے ہے۔

پنجاب اسمبلی  کے ایک رکن کی تنخواہ  وزیراعظم کے مقابلے میں تین ہزار 21 روپے زیادہ ہے۔