اسلام آباد :اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احمد حسن مغل نے نیوزی لینڈ میں دو مسجدوں پر ہونے والے دہشت گردی کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جن میں تقریبا 49افراد ہلاک ہوئے اور حملوں میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے تاجر برادری کی طرف سے سوگوار خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ پوری دنیا کے مسلمان اس مشکل گھڑی میں ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ دنیا کا ایک پرامن ملک ہے اور وہاں مسجدوں پر ہونے والے حملوں سے ظاہر ہے کہ دنیا کا کوئی بھی ملک اب دہشت گردوں سے محفوظ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ حملے مسلمانوں کے خلاف ایک عظیم سازش لگتے ہیں کیونکہ ان میں صرف مسلمانوں کو ان کی عبادت گاہوں میں دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہے جو انتہائی تکلیف دہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک میں محنت و لگن سے کام کر رہی ہے اور ان ممالک کی معیشت کی ترقی میں مثبت کردار اد اکر رہی ہے لیکن اس طرح کے دہشت گردی کے واقعات سے ان کو حراساں کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو مذموم عزائم کا عکاس ہے۔
احمد حسن مغل نے مطالبہ کیا کہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں جہاں مسلمان اقلیت میں ہیں ان کو بہتر تحفظ فراہم کیا جائے اور ان کے ساتھ کسی بھی طرح کے امتیازی سلوک سے گریز کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن و سلامتی والا مذہب ہے اور انسانیت کی قدر کرنے کی تعلیم دیتا ہے لیکن اس طرح کے واقعات سے پوری دنیا کے مسلمانوں کو تکلیف پہنچتی ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نیوزی لینڈ کی حکومت مجرموں کو جلد پکڑ کر کیفر کردار تک پہنچائے گی اور مسلمانوں کے بہتر تحفظ کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے گی۔