?رس??انو رونال?و ?? ن?پال ?? زلزل? متاثر?ن ??لئ?8مل?ن ?وروامداد

175

شہرہ آفاق فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے نیپال کے زلزہ متاثرین کوامداد کی مد میں 8ملین یورو دے دیے۔

عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر نے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ انہوں نے 25اپریل کو نیپال میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے متاثرین کے لیے 8ملین یورو امداد کی ہے ۔پرتگالی اسٹرائیکر نے اپنے مداحوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی زلزلہ متاثرین کی دل کھول کر امداد کریں ۔

ریال میڈرڈ کے ہیرو نے زلزلہ سے متاثرہ بچوں کی خدمت کرنے والے ادارے “سیو دی چلڈرن” کو یہ رقم عطیہ کی۔ رونالڈو سماجی کاموں کے لئے کافی شہرت رکھتے ہیں اور اس سے قبل بھی متعدد مواقع پر اس کا عملی مظاہرہ کر چکے ہیں۔