نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملہ قابل مذمت ہے ،عمران رشید

93

فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی حلقہ پی پی117کے امیرعمران رشید،جنرل سیکرٹری رانامحمداقرار،نائب امیر سلیم انصاری نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈمیں مسلمانوں پر سفیدفام دہشت گردوں کے مساجد پرحملہ کرکے مسلمانوں کو شہیدکرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ نے ثابت کیا ہے کہ سب سے بڑے دہشت گرد انتہاپسندسفیدفام ہیں جنہوں نے دنیا بھرمیں دہشت گردی کو پھیلا رکھا ہے ، مساجد پر حملہ کرنے والے خوانخوار بھڑیئے ہیں جنہیں اگرروگانہ گیاتووہ دنیا بھرمیں انسانوں کوجینادوبھرکردیں گے ۔عمران رشیدنے کہاکہ خودمہذب سمجھنے والوں کو بھیانک چہرہ دنیا کے سامنے ہے نائن الیون اوراس طرح کے تمام واقعات انہیں کی کارستانی ہیں ۔اسلام اورمسلمان توامن پسنداوردنیا میں محبت بانٹنے والے ہیں ، دین اسلام کی دعوت سے ہی دنیا میں امن قائم ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ نیوزی لینڈکے سفیدفام دہشت گردوں نے ثابت کیاکہ وہ دنیاکو اپنا غلام سمجھتے ہیں اورجب چاہیں جہاں چاہیں کسی کو بھی گولیوں سے بھون سکتے ہیں ،انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیاکہ اس المناک واقعہ کی عالمی سطح پر پروزمذمت کرتے ہوئے دنیاکو اصل دہشت گردوں سے روشناس کروایاجائے اورنیوزی لینڈکے سفیرکو ملک بدرکیاجائے۔