شائقین کو اسٹیڈیم تک آنے میں شدید دشواری کا سامنا

140

کراچی (سید وزیرعلی قادری)پی ایس ایل کے 7میچز اب تک این ایس کے میں کھیلے جاچکے ہیں۔ جس میں شائقین کرکٹ کی ایک بہت بڑی تعداد نے اسٹیڈیم آکرمیچ سے لطف اٹھایا۔ پی سی بی کراچی سینٹر کی جانب سے جو سہولیات فراہم کی گئیں وہ بہت عمدہ تو نہیں تاہم مناسب حد تک کہا جاسکتا ہے۔ سب سے زیادہ دشواری اسٹیڈیم تک رسائی کے سلسلے میں تماشائیوں کو پیش آئی۔ اس کے بعد سب سے مہنگا ٹکٹ لے کر خوردنوش اشیا کی بھی قیمت آسمان سے باتیں کررہی تھیں جبکہ اس کے حصول کے لیے شائقین انکلوژرز پرقائم اسٹالز پر کھڑے قوت خرید نہ ہونے کی وجہ سے بورڈ کے زمہ داروں کو اس کا قصور وار ٹہرارہے تھے۔ اسٹالز ہولڈرز کا کہنا تھا کہ اتنا مہنگا روزانہ کی بنیادپر اسٹال بک ہوا ہے کہ اس قیمت پر بھی نفع تودور کی بات ہے اصل قیمت وصول ہوجائے بڑی بات ہوگی۔واضح رہے کچھ دنوں سے زرائع سے اس قسم کی خبریں زبان عام تھیں کہ کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں ایک اہم عہدہ پر فائزشخصیت نے اس کاٹھیکہ جس کو دلوایا ہے وہ پہلی مرتبہ میگاا ایونٹ میں رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مذکورہ شخصیت کی میرٹ سے ہٹ کراقربا پرور ی اور نوازنے کو اچھا نہیں سمجھا جارہا اور کمیشن یا اس کاروبار میں حصہ دار بھی بتایا جارہا ہے۔