پی اسی ایل4 کے ٹائٹل کا فیصلہ آج ہوگا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز یا پشاور زلمی؟

237
کراچی: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کوئٹہ گلیڈیٹئرز اور پشاور زلمی کے کپتان پی ایس ایل ٹرافی تھامے ہوئے
کراچی: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کوئٹہ گلیڈیٹئرز اور پشاور زلمی کے کپتان پی ایس ایل ٹرافی تھامے ہوئے

 

کراچی: قائد اعظم کے مزار پر کوئٹہ گلیڈیٹئرز اور پشاور زلمی کے کپتان پی ایس ایل ٹرافی کیساتھ پوز دیتے ہوئے
کراچی: قائد اعظم کے مزار پر کوئٹہ گلیڈیٹئرز اور پشاور زلمی کے کپتان پی ایس ایل ٹرافی کیساتھ پوز دیتے ہوئے

کراچی (سید وزیر علی قادری) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا چوتھا ایڈیشن اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا، فائنل آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 8 بجے شروع ہو گا۔زلمی نے 10 میں سے 7 فتوحات حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کی جبکہ گلیڈی ایٹرز بھی اتنی ہی کامیابیوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ زلمی کو کوالیفائر ون میچ میں کوئٹہ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم زلمی نے ایلیمنیٹر۲ میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ دونوں ٹیموں نے تیسری مرتبہ فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے، زلمی کو ایک مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ گلیڈی ایٹرز تاحال ٹائٹل جیتنے میں ناکام ہے۔ اس مرتبہ بھی دونوں ٹیمیں بھرپور فارم میں ہیں، گلیڈی ایٹرز پہلی مرتبہ ٹائٹل جیتنے کیلئے پر جوش ہے جبکہ زلمی کی ٹیم دوسرا ٹائٹل حاصل کرنے کیلئے پر عزم ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے، دونوں ٹیمیں اس سے قبل 2017ء میں پی ایس ایل 2 کے فائنل میں مدمقابل ہوئی تھیں جس میں زلمی نے گلیڈی ایٹرز کو 58 رنز سے زیر کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو2 مرتبہ ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔