سندھ حکومت نے کراچی میں اسماعیلی برادری کی بس پر حملے میں جانی نقصان پرکل صوبے بھر میں یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے دہشت گردی کے بدترین واقعہ پر سندھ حکومت کی جانب سے جمعرات کو کراچی سمیت صوبے بھرمیں یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کمیونٹی کے قتل عام پر کل سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کاروباری مراکز،مارکیٹیں،اسکول بندرکھنے کی اپیل کی ہے جب کہ مجلس وحدت مسلیمن، جعفریہ الائنس اور دیگر شیعہ تنظیموں کی جانب سے بھی یوم سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔