مساجد پر حملہ کرنے والے خوانخوار بھڑیے ہیں ،میاں اجمل حسین

125

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی حلقہ پی پی115کے امیرمیاں اجمل حسین بدر ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری یوسف گل پراچہ،نائب امرا انجم اقبال بٹ،میاں مجمل حسین، غلام محمدعطا،عثمان انور،محمدآصف اوردیگرنے نیوزی لینڈمیں مسلمانوں پر سفیدفام دہشت گردوں کے مساجد پرحملہ کرکے مسلمانوں کو شہیدکرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ نے ثابت کیا ہے کہ سب سے بڑے دہشت گرد انتہاپسندسفیدفام ہیں جنہوں نے دنیا بھرمیں دہشت گردی کو پھیلا رکھاہے،مساجد پر حملہ کرنے والے خوانخوار بھڑیئے ہیں جنہیں اگرروگانہ گیاتووہ دنیا بھرمیں انسانوں کوجینادوبھرکردیں گے ۔اجمل حسین بدرنے کہاکہ خودمہذب سمجھنے والوں کوبھیانک چہرہ دنیا کے سامنے ہے نائن الیون اوراس طرح کے تمام واقعات انہیں کی کارستانی ہیں ۔اسلام اورمسلمان توامن پسنداوردنیا میں محبت بانٹنے والے ہیں ،دین اسلام کی دعوت سے ہی دنیا میں امن قائم ہوگا۔انہوں نے کہاکہ نیوزی لینڈکے سفیدفام دہشت گردوں نے ثابت کیاکہ وہ دنیاکو اپنا غلام سمجھتے ہیں اورجب چاہیں جہاں چاہیں کسی کو بھی گولیوں سے بھون سکتے ہیں ،انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیاکہ اس المناک واقعہ کی عالمی سطح پر پروزمذمت کرتے ہوئے دنیاکو اصل دہشت گردوں سے روشناس کروایاجائے اورنیوزی لینڈکے سفیرکو ملک بدرکیاجائے۔