دنیا میں چند طبقات اسلام مخالف ماحول پیدا کررہے ہیں،وزیر تعلیم

309

لاہور(اے پی پی )وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت ملک سے غربت کے خاتمے ،مستحق افراد کومعاشرے میں آگے لانے کیلیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، دنیا میں چند طبقات اسلام مخالف ماحول پیدا کررہے ہیں ۔وہ لاہور کے علاقعے نصیر آباد میں چرچ میں مستحق افراد میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پر ایم ڈی بیت المال عون عباس ، بشپ شعیب اور مقامی رہنماؤں جہا نگیر سندھو ، روبینہ احمد سمیت مسیحی برداری کی کثیر تعداد موجود تھی۔ شفقت محمود نے کہا کہ ہماری حکومت غریبوں کیلیے محنت سے کام کر رہی ہے خواہ ان کا کسی بھی مذ ہب سے تعلق ہو،ہمارے اقدمات سے کوئی بھی غریب نہیں رہے گا ۔ نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعے کی مذ مت کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ دنیا میں چند طبقات اسلام کے خلاف منفی ماحول پیدا کرنے کی مذموم کوششیں کر رہے ہیں جن کا سدباب کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسیحی ہمارا اثاثہ اور سرمایہ ہیں۔