شاہ محمود قریشی تین روزہ دورہ پر بیجنگ پہنچ گئے

333
فائل فوٹو

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پیر کی صبح تین روزہ دورہ پر  چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے۔ وزیر خارجہ وزرائے خارجہ اسٹرٹیجک مذاکرات میں شرکت کریں گے۔

ایئرپورٹ پر پاکستان میں چین کے سفیر یاﺅ جن، چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد اور دیگر چینی و پاکستانی حکام نے وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔

وزیر خارجہ کے اس دورہ کے دوران باہمی تعلقات بشمول چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) پر جامع تبادلہ خیال کیا جائے گا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اس دورہ کے دوران سی پیک پر پولیٹکل پارٹیز فورم سے خطاب کریں گے۔ وہ پاکستان تحریک انصاف اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے درمیان رولنگ پارٹیز ڈائیلاگ میں بھی شرکت کریں گے۔

دورے کے دوران وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی چین کی اہم قیادت سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چین کے دورے میں بھارت کیساتھ کشیدگی کے خاتمے کیلئے کاوشوں کا احاطہ کریں گے اور داخلی سطح پر جاری اقدامات سے بھی چینی قیادت کو آگاہ کریں گے

یاد رہے کہ چند روز قبل حکومت نے پاک بھارت کشیدگی پر چین سے اسٹریٹجک مشاورت کا فیصلہ کیا تھا،