ہیش ٹیگ لوگوں کو یکجا کرنے کا ذریعہ بن گیا

335

کراچی :سام سنگ برانڈ کی جانب سے گزشتہ سال کامیاب مہم ’ہیش ٹیگ دیکھو میری نظر سے نے پاکستانی معاشرے میں مختلف لوگوں کو یکجا کیا، جس کے بعد سام سنگ پاکستان ایک اور پروجیکٹ ’ہیش ٹیگ شیئر یور اسکرین‘ #ShareYourScreenپیش کر رہا ہے۔ اس مہم کا مقصدٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍ قوم کے مختلف طبقوں میں کرکٹ کے متوالوں کوبہتر شمولیت کے ذریعہ ایک پلیٹ فارم پر متحدکرنا ہے۔

سام سنگ پاکستان، دنیا کا بہترین الیکڑونک برانڈ ہے جس نے ہمیشہ معاشرے کے ہر طبقہ میں مساوات، یکجہتی کو فروغ دیتے ہوئے منفی ذہنیت اور رجحان کی نفی کرنے میں مدد کی ہے۔ اس مقصد کیلئے کمپنی نے اپنی حالیہ مہم #ShareYourScreenکا آغاز کیا ہے، اس مہم کے ذریعہ پاکستان کے مختلف طبقوں کو کرکٹ اسکرین کے ذریعہ متحد کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس میں ہر عمر کے افراد چاہے دارلامان ، یتیم خانہ یا اولڈ ایج ہومز میں برا ہ راست اسکریننگ کے ذریعہ تمام کرکٹ میچز دیکھائے جا رہے ہیں،مہم میں معاشرے کے نظر انداز افراد کو اہمیت دی گئی ہے۔ #CricketForAllکے معروف ہیش ٹیگ کے ذریعہ نوجوانوں میں ضرورت مندوں اور غریب طبقہ کو اپنایت کا احساس دلانے کی حوصلہ افزائی کی گئی۔