جماعت اسلامی وطن عزیزکی سب سے بڑی اور منظم جماعت ہے

271

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی )جماعت اسلامی حلقہ پی پی114کے زیراہتمام رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں سلیمی چوک ستیانہ روڈ تبلیغی کیمپ کا انعقاد،کارکنان نے جماعت اسلامی کا لٹریچر ، دینی کتب اورلوگوں تک جماعت اسلامی کی دعوت پہنچانے کیلیے وفود کی شکل میں ملاقاتیں۔اس موقع پر میاں عبدالستاربیگا،جنرل سیکرٹری چودھری نویداسلم ،حاجی محمدحنیف،ملک محمدجاوید، چاند زیب خاں،ڈاکٹرمحمدطاہر،ماسٹرمحمدرفیق اوردیگرکارکنان کثیرتعدادموجودتھی،میاں عبدالستاربیگانے کہا کہ جماعت اسلامی وطن عزیزکی سب سے بڑی اور منظم جماعت ہے جو عوام کی خدمت اور تربیت کا اہتمام کررہی ہے،جماعت اسلامی کی رابطہ عوام مہم عام افراد کو جماعت اسلامی کے ساتھ جوڑنے کی کوشش ہے ،کارکنان عام افراد تک دعوت پہنچانے کے لیے سارا سال جدوجہد کرتے ہیں اب بالخصوص ماہ مارچ میں رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں پوری پلاننگ کے ساتھ کام کیاجارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ذمے داران ہر سطح پر جماعت کو منظم اور فعال بنائیں تا کہ وطن عزیز کو اسلامی فلاحی ریاست بنایا جاسکے۔ جماعت اسلامی کے کارکن قرآن وسنت کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں روزانہ قرآن کا مطالعہ کریں سیرت اصحاب کا مطالعہ کریں اللہ کے پیغام کو اللہ کے بندوں تک پہنچائیں آنے والا دور اسلام کا دور ہے مغرب جتنی مرضی رکاوٹیں کھڑی کرے اسلام نے غالب آنا اور یہ غالب ہونے کے لیے ہی آیا ہے۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ وارڈ کی سطح تک تنظیم کو مضبوط کریں ۔