ایپکا نے فیصل ڈویژن کے عہدیداروں کے ناموں کااعلان کردیا

268

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن(ایپکا) صوبائی صدر محمدسلطان مجددی نے آئندہ سیشن2019تا20121ء کیلیے فیصل آباد ڈویژن کے عہدیداران کے ناموں کا اعلان کردیا، صوبائی گورنمنٹ قوانین کے مطابق محکمہ فوڈ کے چودھری امیتازاحمدتتلہ ڈویژنل صدر، واسا کے چودھری ذوالفقار علی کاہلوں جنرل سیکرٹری،پی ایچ اے کے محمدیاسر خورشیدراناصدرسی بی اے کو ڈویژنل چیئرمین، واساکے میاں مقصوداحمدکوسینئرنائب صدر،ڈی ایچ کیو کے صدف اشرف،محکمہ جنگلات کے چودھری محمد زاہد، ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس کے چودھری محمدبوٹا،پی ڈبلیوڈی کے صوفی عبدالحفیظ،ہائی وے کے طاہر ندیم کو سینئرنائب صدور،جبکہ سپیشل ایجوکیشن کے راناعابدعلی کو نائب صدور ، ایوب ریسرچ سے چودھری رفاقت علی چٹھہ اورغلام مصطفی بندیشہ،فاریسٹ کے چودھری محمدندیم جٹ،محکمہ انہارکے عتیق الرحمن،محکمہ بلڈنگ ڈیپارنمنٹ کے چودھری محمدقاسم نور،ڈپٹی جنرل سکرٹری انعام الحق ملک، راناالفت رسول، چودھری منوررشیدسندھو، فنانس سیکرٹری میاں محمدنعیم،ڈپٹی فنانس سیکرٹری ارشدعلی بھٹی،پریس سیکرٹری چودھری حشمت علی اورآفس سیکرٹری محمدجمیل خاں کو مقررکیا۔صوبائی صدرنے ان عہدوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،محکمہ فوڈ میں ہونے والے جلسہ میں 35سے زائد محکموں کے ذمے داران اورملازمین نے شرکت۔ جلسہ سے مرکزی چیئرمین محمدافضل نے خطاب کیا۔اس موقع پر لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری ملک ممتازعلی کھوکھر،ضلع اکاڑہ کے صدر شفقت رسول سندھو،صوبائی سینئرنائب صدر رانا محمد احمد خاں بھی موجودتھے۔مرکزی چیئرمین نے محمدافضل نے کہاکہ حکومت ممبران اسمبلی کی تنخواہوں کی اضافہ کی بجائے غریب سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورمراعات میں فوری اضافہ کرے ،غریب ملازمین بڑھتی ہوئی مہنگائی کے ہاتھوں سخت پریشان ہیں۔انہوں نے کہاکہ سابقہ اورموجودہ حکمران ملکی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ،اگر تنخواہوں میں اضافہ نہ ہواتوملک بھرکے 22لاکھ ملازمین دفاترکی تالہ بندی کرکے سٹرکوں پر نکلیں جسکی تمام ترذمے داری حکومت پر ہوگی ۔ صوبائی اوروفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں یکساں اضافہ کیا جائے۔