ش?ر? ?س? ب?? لسان?، مذ?ب? اور د?شت گرد? م?? ملوث گرو? ?و عط?ات ن? د?? ، سند? ر?نجرز

286

کراچی: سندھ رینجرز نے کراچی کے عوام سے اپیل کی ہے کہ فرقہ واریت، لسانی تعصب اور دہشت گردی میں ملوث گروہوں کو فطرہ ،عطیات یا زکوۃ فراہم نہ کی جائے ۔

ترجمان سندھ رینجرز کرنل طاہر نے ایک بار پھر کراچی کے شہریوں کے لئےہدایت نامہ جاری کر دیا اور کراچی کے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ کسی بھی فرقہ پرست ، لسانی تعصب اور دہشت گردی میں ملوث گروہ کو فطرہ ، زکوة یا عطیات ہرگز نہ دیں ۔

ترجمان کے مطابق اس طرح سے جمع کی گئی رقم دہشت گردی کے فروغ میں استعمال ہو رہی ہے جس سے نہ صرف شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں بلکہ ملک کا مالی نقصان بھی ہورہا ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ کوئی گروہ عوام سے زبردستی فطرہ ، زکوة یا عطیات کا مطالبہ کرے تو رینجرز کو فوری 1101 پر اطلاع دیں ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی