انفینکس ہاٹ 7 مارکیٹ میں بھی لانچ کر دیا گیا

408

قیمت کے لحاظ سے بھی دیگر مسابقتی کمپنیز کے فونز سے ممتا زکرتا ہے

لاہور: انفینکس پاکستان کی ہاٹ سیریز میں ایک اور دیدہ زیب ا سمارٹ فون کا اضافہ کر دیا گیا۔ نیا لانچ کردہ فون ہاٹ 7کے نام سے سے آئن لائن مختلف پورٹلز پر فروخت کے لیے پیش کیا گیا جہاں بے حد پذیرائی کے بعد اب یہ فون روایتی مارکیٹ میں بھی فروخت کے لیے دستیاب ہے۔

یہ بات قابل کر ہے کہ مارکیٹ میں لانچ کے 5 منٹ کے اندر ہاٹ 7کے 5000یونٹس فروخت ہوئے۔ ہاٹ 7 14,999 روپے میں باآسانی دستیاب ہے جو اسے کارکردگی کے علاوہ قیمت کے لحاظ سے بھی دیگر مسابقتی کمپنیز کے فونز سے ممتا زکرتا ہے۔ ہاٹ 7 بنیادی طور پر انٹرٹینمنٹ کے منفرد فیچرز پر مبنی ایک سمارٹ فون ہے جسے بالخصوص ایسے صارفین کے لیے پیش کیا گیا ہے جو کم قیمت میں اچھی کارکردگی کے حامل فون خریدنا چاہتے ہیں۔

ہاٹ 7 میں 6.2انچ کی ہائی ڈیفینشن ناچ سکرین فراہم کی گئی ہے جس کا خوبصورت ڈیزائن اس کی دلکشی کو دو چند کرتا ہے۔ بڑی اسکرین اور دیگر فیچرز کے بلاتعطل استعما ل کے لیے ہاٹ 7 میں 4000ایم اے ایچ کی بیٹری فراہم کی گئی ہے جو کہ فی الوقت سب سے بڑی بیٹریوں میں سے ایک ہے۔ یہ بات ذ ہن نشین رہے کہ اپنے دیگر پیش رو فونز کی طرح ہاٹ 7 کو بھی 3D ڈائریک آڈیو ٹیکنالوجی سے مزین کیا گیا ہے جس سے آواز کا معیار اندر اور باہر کے ماحول میں ہیڈ فونز کے استعمال کے بغیر بھی یکساں لطف فراہم کرتاہے۔صارفین کے ذاتی ڈیٹا کی حفاظت لیے ہاٹ 7 0.5s لاک اور فنگر پرنٹ سے لیس ہے۔ تصاویرلینے کے لیے ہاٹ 7 میں طاقت ور کیمراز موجود ہیں ۔ اس کا مرکزی کیمرہ 13 میگا پکسل پر مشتمل ہے جس میں آٹو فوکس اور دوہرے فلیش کی آپشن موجود ہے۔ یادرہے کہ ہاٹ 7چار مختلف دیدہ زیب رنگوں میں 14,999 روپے کی انتہائی کم قیمت میں پورے پاکستان میں باآسانی دستیاب ہے۔