کوئٹہ (نمائندہ جسارت) محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کو (آج) کوئٹہ ، ژوب اور قلات میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارکھان میں 3 ملی میٹر بار ش ریکارڈ کی گئی، بلوچستان میں ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق قلات 6، ژوب 6.5،کوئٹہ 8.5، بارکھان 9.5، دالبندین 10، خضدار ، پنجگور، اورماڑہ 13، نوکنڈی، پسنی 17 ،تربت 17.5، لسبیلہ ، گوادر18، جیوانی 18.5، اور سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 19.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔