وز?راعظم ?? ز?رصدارت آل پار??ز ?انفرنس ختم ?و گئ?

249

وزیراعظم محمد نوازشریف کی زیرصدارت آل پارٹیز کانفرنس وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی ۔  کانفرنس میں تمام جماعتوں کے سربراہان اور نمائندوں نے شرکت کی ۔

وزیراعظم محمد نوازشریف کی زیر صدارت آل پارٹیز کانفرنس وزیراعظم ہاؤس میں جاری ہے ۔ کانفرنس میں موجود تمام جماعتوں کے نمائندوں کو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر بریفنگ دی گئی ۔

اسلام آباد میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا ہم نے ہمیشہ اتفاق رائے کی بات کی اور دوسروں کی خواہشات کا احترام کیا ، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبےپرجسےبھی تحفظات ہیں ،بیٹھ کردورکرینگے۔ بلوچستان حکومت کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا ریکوڈک منصوبے پر ہم صوبائی حکومت کی بھرپور مدد کر رہے ہیں ۔

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا ہم نے ہمیشہ دوریاں دور کرنے کی بات کی، ان کا کہنا تھا یہ سڑکیں جو تعمیر ہو رہی ہیں ان سے صوبوں کےعوام کےدلوں کو مزید نزدیک لانے کا سبب بنیں گی ۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا پاکستان پیپلزپارٹی پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی مکمل حمایت کرتی ہے ۔ قومی قیادت کوملک کےمستقبل کی خاطراس منصوبےکی حمایت کرنی چاہیے، منصوبے کی کامیابی کیلیے حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا پاک چین اقتصادی راہداری منصوبےسے پورےخطےکوفائدہ ہو گا، حکومت نےاس اہم منصوبےپرجوپیشرفت کی اسکااحترام کرتےہیں، ان کا کہنا تھا میں اپنی پارٹی کی طرف سے حکومت قومی اہمیت کےحامل منصوبےپر حکومت کومبارکباد دیتا ہوں ۔

ق لیگ کے سینیٹر مشاہد حسین سید کا کہنا تھا منصوبےپرتفصیلی بریفنگ کےبعدہر قسم کےابہام دورہو گئے ، حکومت پاک چین اقتصادی راہداری منصوبےکےتینوں روٹس کادورہ کرائے۔ مشاہد حسین سید نے تجویز دی کہ جو جائزہ کمیٹی بنائی جا رہی ہے اس جائزہ کمیٹی میں تمام سیاسی جماعتوں کی نمایندگی ہونی چاہئے ۔

کانفرنس میں حکومت نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر پارلیمنٹ کی جائزہ کمیٹی بنانے کا فیصلہ ہے ۔ فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی میں سیاسی و پارلیمانی جماعتوں اور صوبوں کی نمایندگی ہو گی ۔ ذرائع کا کہنا ہے سیاسی جماعتوں کےتحفظات پر پارلیمانی جماعتوں کاایک اورمشاورتی اجلاس بلایاجائیگا۔