آرم? چ?ف ?ا آغاخان ?و ??ل? فون ، بس حمل? پر اظ?ار تعز?ت

240

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پرنس کریم آغا خان کو ٹیلی فون کر کے کراچی واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ۔

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اسماعیلی فرقے کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کو ٹیلی فون کیا اور سانحہ صفورا چورنگی میں جاں بحق ہونے والے افراد پر تعزیت کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کراچی بس حملے کے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے ، واقعے میں ملوث سہولت کاروں کو بھی منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔