رینجرز نے کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے 70 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں ایوب گوٹھ ، لاسی گوٹھ ، سہراب گوٹھ ، مچھر کالونی اور میمن اسپتال میں کالعدم تنظیموں کے ٹھکانوں پر ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے 70 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز کی طرف سے افغان بستی اور فقیراگوٹھ میں کالعدم تنظیموں کے ٹھکانوں پر بھی چھاپے مارے گئے ۔ ترجمان کے مطابق جنجال گوٹھ اور جمالی گوٹھ سے بھی کئی مشتبہ افراد کو حراست لیا گیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق گرفتار افراد سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔