شہرمیں نشہ آور ادویات کی فروخت قابل مذمت ہے ،عمران رشید

119

فصل آباد(وقائع نگار خصوصی )جماعت اسلامی حلقہ پی پی117کے امیرعمران رشید،جنرل سیکرٹری رانامحمداقراراوردیگرنے شہربھرمیں میڈیکل اسٹوروں پر نشہ آورادویات کی سرعام فروخت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ شہراورگردونواح کے اکثرمیڈیکل اسٹوروں پرنشہ آورانجکشن اورجنسی ادویات کی کھلے عام فروخت جاری ہے میڈیکل اسٹورز مالکان روپے بٹورنے کی خاطرنوجوان نسل کو نشہ کا عادی بنانے میں مصروف عمل ہیں شہر کی مختلف سنسان جگہوں پر نشہ استعمال کرنے والے افرادنشہ آور انجکشن خودکولگارہے ہوتے ہیں ان نشہ آورانجکشن کی وجہ سے بہت سے نوجوان موت کے منہ جاچکے ہیں اس کے ساتھ ساتھ جنسی کیپسول اوردیگرادویات کی فروخت میں بھی اضافہ ہورہاہے جن سے نوجوان نسل گردوں کی بیماریوں میں مبتلاہورہی ہے ۔جبکہ محکمہ صحت میڈیکل اسٹوروں کے خلاف ہرقسم کی کاروائی سے گریزاں ہے ہیلتھ افسران دفاترمیں بیٹھ کر اپناحصہ وصول کرکے مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں،جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے سیکرٹری ہیلتھ اوروزیراعلیٰ پنجا ب سے ان بے ضمیر میڈیکل اسٹورزکے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔