کراچی(اسٹا ف رپورٹر)کراچی میں پریس کلب کے باہر احتجاج کرتے اساتذہ نے ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی گئی، پولیس نے مظاہرین کو منتشرکرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ شروع کردی۔
کراچی پریس کلب کے باہر اساتذہ احتجاج کرتے ہو ئے ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کے بعد تصادم کی صورتحال پیدا ہوگئی۔
پولیس نے مظاہرین کو ریڈ زون میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی، اپنی کوشش میں ناکامی کے بعد مظاہرین کو منتشرکرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ شروع کردی۔
اس دوران مظاہرین نے پولیس اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی شروع کردی جبکہ پولیس، مظاہرین اور وہاں موجود دیگر افراد کے درمیان تلخ کلامی بھی دیکھنے میں آئی۔
ناخوشگوار صورتحال کے پیش نظر پولیس کی مزید نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے کئی مظاہرین کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔
کراچی میں ایک بار پھر پولیس اساتذہ پر ٹوٹ پڑی، پولیس کی جانب سے مظاہرین پر شیلنگ اور لاٹھی جاری کیا گیا۔
کراچی پریس کلب کے باہر اساتذہ اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کر رہے تھے تاہم احتجاج کے دوران اساتذہ نے مطالبات تسلیم نہ کیے جانے پر ریڈ زون میں داخلے کی کوشش کی۔
احتجاج میں سندھ کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے اساتذہ شامل تھے۔ جو مستقل کیے جانی، ترقی اور مراعات کا مطالبہ کر رہے تھے۔
اساتذہ کا کہنا تھا کہ ہمیں صوبائی وزیر تعلیم اور سیکرٹری کی جانب سے کئی مرتبہ مطالبات منظور کرنے کی یقین دہانی کرائی جا چکی ہے لیکن تاحال ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے۔