وزیراعظم عمران خان جمعہ کو کراچی پہنچیں گے اور کراچی پیکیج کا اعلان کریں گے ،

557

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان (جمعہ)کراچی پہنچیں گے، دورے میں اعلی سطح اجلاس کی صدارت اور کراچی پیکج کا اعلان کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان(جمعہ)کوکراچی پہنچیں گے، جہاں وہ اعلی سطح اجلاس کی صدارت کریں گے ، جس میں امن و امان کی صورتحال پرغور کیاجائے گا۔

اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ اجلاس میں وزیراعظم کو کراچی میں پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ عمران خان کراچی پیکج کا اعلان کریں گے ۔

وزیر اعظم باغ ابن قاسم توسیعی منصوبے کا افتتاح بھی کریں گے، بعد ازاں وزیراعظم30مارچ کو ہی گھوٹکی کے لئے روانہ ہوجائیں گے، 

وزیر اعظم کی زیر صدارت سندھ کی اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس 30مارچ کو گھوٹکی میں ہوگا۔گھوٹکی میں سردار علی گوہر مہر وزیراعظم کے اعزاز میں استقبالیہ دیں گے،

اس موقع پر وزیراعظم سندھ کی اہم شخصیات سے صوبے کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کریں گے۔

وزیراعظم اپنے دورے کے دوران حیدرآباد میں یونیورسٹی کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔