جماعت اسلامی اقامتِ دین کی جدوجہد کا نام ہے،عمران رشید

107

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی )جماعت اسلامی حلقہ پی پی117کے امیر عمران رشید،جنرل سیکرٹری رانامحمداقرار،کامران مگوں،سلیم انصاری،ریاض احمد سعدی اور دیگر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جماعت اسلامی اقامتِ دین کی جدوجہد کا نام ہے، کوئی وقتی انتخابی گروہ نہیں، حالات چاہے جیسے بھی ہوں دعوتِ دین اور رجوع الی اللہ کا فریضہ انجام دیتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی زون پی پی 117 میں رابطہ عوام مہم کے سلسلہ میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت مسلمان، زمین پر ہماری حیثیت نائب کی ہے، ہمارا مشن انبیا کا مشن ہے جس میں کوتاہی یا سستی ہمارے لیے پکڑکاسبب بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے الیکشن سے قبل جو وعدے کیے تھے، وہ سب ہوا میں تحلیل ہوتے نظر آرہے ہیں، عوام کو سبز باغ دکھا کر ووٹ بٹورنا سیاسی جماعتوں کا وتیرہ رہا ہے، ملک میں حقیقی تبدیلی صرف جماعت اسلامی ہی لا سکتی ہے۔عمران رشیدنے جماعت کے کارکنان اور ذمہ داران کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ رابطہ عوام مہم کو مزید تیز تر اور نتیجہ خیز بنانے کی کوشش کریں،استقبال رمضان اور دروس قرآن عوام سے رابطہ کا بڑا ذریعہ ہے۔