کراچی کے لئے بڑی خوشخبری

443

وزیراعظم عمران خان نے کراچی کے لیے 162 ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کردیا۔

گورنر ہاؤس میں اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی کی ترقی کے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا، اس شہر کے لیے کیے گئے اپنے وعدوں کو نہیں بھول سکتے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی کی ترقی سارے پاکستان کی ترقی کیلئے ضروری ہے، کراچی کا ماسٹر پلان بہت اہم ہے، شہر اب صرف کنکریٹ لگتا ہے یہاں گرین ایریاز ختم ہوچکے ہیں اور کراچی پھیلتا جارہا ہے، اتنے پھیلتے ہوئے شہر کو پانی اور سیوریج سمیت دیگر سہولیات نہیں دی جاسکتیں 

انہوں نے کہا کہ ہمیں فیصلہ کرنا ہےکہ کراچی ایک مخصوص علاقے سے زیادہ نہیں پھیلے گا، جب تک پورا ماسٹر پلان نہیں بنتا عبوری فیصلے کرنا ہیں،

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کراچی کے لیے اگر اقدامات نہیں اٹھائے گئے تو یہ آئندہ ڈھائی سالوں کے اندر پتہ نہیں کہاں پہنچ جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے گورنر سندھ عمران اسمٰعیل اور کراچی کی انتظامیہ کو کہا ہے کہ وفاقی حکومت   ہر قسم کا تعاون فراہم کرے گی۔

سندھ حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے وزراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی کا مسئلہ حکومتِ سندھ کی ذمہ داری ہے، کیونکہ یہ حکومت سندھ سے جیت جاتی ہے اور پھر گزشتہ دس سال میں اس نے کراچی کے ساتھ کیا کیا وہ سب کے سامنے ہے