کراچی میں اسماعیلی برادری کی بس پر دہشت گردوں کے حملے کے خلاف جماعت اسلامی پاکستان نے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں دو الگ الگ تحاریک التواءجمع کرادی ہیں۔
پہلی تحریک التواءجماعت اسلامی کے امیراور سینٹر سراج الحق نے سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرائی ہے۔ تحریک التواءمیں کہا گیا ہے کہ اسماعیلی برادری کے افراد پر حملہ جس کے نتیجے میں مرد ،عورتیں،بچے اور بوڑھے جاں بحق ہو گئے ہیں،انتہائی بزدلانہ فعل ہے ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
دوسری تحریک التواءجماعت اسلامی پاکستان کے رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ محمد یعقوب نے جمع کرائی ہے ۔ اس تحریک التوا پر جماعت اسلامی کے دیگر ممبران قومی اسمبلی صاحبزادہ طارق اللہ،شیر اکبر خان اور خاتون ممبر عائشہ سید نے دستخط کیے ہیں۔ تحریک التواءمیں کہا گیا ہے کہ اسماعیلی برادری پر حملہ جس کے نتیجے میں مرد ،عورتیں،بچے اور بوڑھے جاں بحق ہو گئے ہیں،دونوں تحاریک میں ایوان کی معمول کی کارروائی روک کربحث کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔