بلوچستان اسمبلی: تعلیم سے متعلق 3  قوانین اگلے اجلاس کیلیے مؤخر

129

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان اسمبلی میں تعلیم سے متعلق 3 مسودہ قوانین کو اگلے اجلاس کے لیے مؤخر کر دیا، یہ مسودہ قانون صوبائی وزیر بلدیات سردار صالح بھوتانی نے پیش کیا تھا تاہم اجلاس میں لوکل گورنمنٹ کا ترمیمی قانون منظور کر لیا گیا۔