جماعت اسلامی وطن عزیزکی سب سے بڑی اور منظم جماعت ہے

101

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی کی رابطہ عوام مہم کے سلسلہ میں حلقہ پی پی114کے علاقہ نورپورہ میں لگائے گئے تبلیغی کیمپ کے اختتام پرعوامی اجتماع سے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمدطاروق سرورنے کہاہے کہ جماعت اسلامی وطن عزیزکی سب سے بڑی اور منظم جماعت ہے جو عوام کی خدمت اور تربیت کا اہتمام کررہی ہے،جماعت اسلامی کی رابطہ عوام مہم عام افراد کو جماعت اسلامی کے ساتھ جوڑنے کی کوشش ہے ، کارکنان عام افراد تک دعوت پہنچانے کے لیے سارا سال جدوجہدکرتے ہیں اب بالخصوص ماہ مارچ میں رابطہ عوام مہم کے سلسلہ میں پوری پلاننگ کے ساتھ کام کیاجارہاہے۔ان خیالات کااظہارانہوں رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں زون بھرمیں لگائے جانے والے دعوتی کیمپوں اور ملاقاتوں میں عوام سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔عمران رشیدنے کہا کہ جماعت اسلامی کے ذمے داران ہر سطح پر جماعت کو منظم اور فعال بنائیں تا کہ وطن عزیز کو اسلامی فلاحی ریاست بنایا جاسکے۔ جماعت اسلامی کے کارکن قرآن وسنت کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں روزانہ قرآن کا مطالعہ کریں سیرت اصحاب کا مطالعہ کریں اللہ کے پیغام کو اللہ کے بندوں تک پہنچائیں آنے والا دور اسلام کا دور ہے مغرب جتنی مرضی رکاوٹیں کھڑی کرے اسلام نے غالب آنا اور یہ غالب ہونے کے لیے ہی آیا ہے۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ وارڈ کی سطح تک تنظیم کو مضبوط کریں ۔