سانح? ?راچ? ?? پرزور مذمت ?رت???? ، عمران خان

195

عمران خان کا کہنا ہے کراچی میں پرامن اسماعیلی کمیونٹی کو نشانہ بنایا گیا ، ان کا کہنا تھا ہم سانحہ کراچی کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا اسماعیلی کمیونٹی والے پرامن لوگ ہیں ۔ سانحہ کراچی کی پرزور مذمت کرتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا اس مشکل وقت میں ہم حکومت پر دباؤ ڈالنا نہیں چاہتے اس لئے کہتے ہیں کہ دہشتگرد جہاں بھی ان کو پکڑا جائے ۔ عمران خان کا کہنا تھا کراچی میں بڑا سانحہ ہوا ہے، اس لیے میں خود کراچی جارہا ہوں۔

عمران خان نے بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ کرنے والے سرکاری ملازمین کو مستقل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بھرتیوں سے متعلق نیب تحقیقات کرے گا مگر جن کی درست بھرتیاں ہوئی ان کوڈرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ ان کا کہنا تھا جرائم کے خاتمے کے لئے پولیس کا غیرجانبدار ہونا لازمی ہے مگر بدقسمتی سے سندھ اور پنجاب میں پولیس جانبدار ہے ۔