جیش محمد کے رہنما فیاض احمد سرینگر میں گرفتار

393
فائل فوٹو

جیش محمد کے متحرک رہنما فیاض احمد کو مقامی پولیس نے سرینگر میں گرفتار کر لیا۔

مقامی پولیس کافی عرصے سے ان کی گرفتاری کے لیے سرگرداں تھی اور ان کے سر کی قیمت دولاکھ رکھی گئی تھی۔ان کی گرفتاری پر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ تنظیم جیش محمد  آزادی کشمیر کی تحریک میں پیش پیش ہے اور بھارتی پولیس کو  کافی مزاحمت کا سامنا ہے۔