وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت گورنر ہاؤس سندھ میں اعلیٰ سطح اجلاس جاری ہے ۔ اجلاس میں وزیردفاع سمیت اعلیٰ فوجی اور سول قیادت شریک ہے۔
وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس گورنرہاؤس سندھ میں جاری ہے ۔ اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ وزیردفاع خواجہ آصف سمیت آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، کورکمانڈر کراچی نوید مختار، ڈی جی رینجرز سندھ بلال اکبر ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد ، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور دیگر اعلیٰ حکومتی عہدے دار شریک ہیں ۔ اجلاس میں سانحہ کراچی سمیت امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے ۔