پ? ?? آئ? ?? اعظم سوات? س?ن??ر منتخب ، غ?رسر?ار? نت?ج?

340

کے پی کے سے پی ٹی آئی کے اعظم سواتی نئے سینیٹر منتخب ہو گئے ، سینیٹر کی نشست اے این پی کے اعظم ہوتی کی وفات کے بعد خالی ہو گئی تھی ۔

سینیٹر اعظم ہوتی کی وفات کے بعد خالی ہونے والے نشست پرپاکستان تحریک انصاف کے اعظم سواتی کامیاب ہوگئے ۔ نشست پر اعظم سواتی اور جے یو آئی ف کے غلام علی کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوا ۔ 124 ارکان اسمبلی میں سے 118 ارکان نے حق رائے دہی استعمال کیا ۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے اعظم سواتی 71 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہو گئے جبکہ غلام علی 41 ووٹ حاصل کر پائے ۔