دنیا کا پہلا 5جی فون

590

دنیا کی سمارٹ فون بنانے والی بڑی جنوبی کوریائی کمپنی سام سنگ نے فائیو جی ٹیکنالوجی کے ساتھ مطابقت رکھنے والا سمارٹ فون مارکیٹ میں پیش کر دیا ہے۔

 گلیکسی ایس ٹین فائیو جی ٹیلیفون جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں مارکیٹ کرنے کے سلسلے میں اس ملک کی تینوں بڑی موبائل نیٹ ورک کمپنیوں نے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔ اس کی ابتدائی قیمت بارہ سو امریکی ڈالر رکھی گئی ہے۔

 خیال رہے جنوبی کوریا فائیو جی نیٹ ورک استعمال کرنے والا دنیا کا اّولین ملک بن چکا ہے۔ یہ نیٹ ورک حالیہ فور جی سے بیس گنا تیز رفتار ہے اور صارفین اپنی من پسند ویڈیو محض ایک سیکنڈ سے بھی کم عرصے میں ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔