سانح? صفور? ، جا? بحق افراد ?? نماز? جناز? 10 بج? ادا ?? جائ? گ?

244

سانحہ صفورہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نمازجنازہ 10 بجے ادا کی جائےگی ، الاظہر گارڈن کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتطامات کئے گئے ہیں

سانحہ صفورہ میں جاں بحق ہونےوالے اسماعیلی برادری کے افراد کی نماز جنازہ آج صبح نو بجے ادا کی جائے گی زرائع کے مطابق تمام افراد کی میتیں الاظہر گارڈن پہنچادی گئی ہے ۔ جہاں ان کی نمازہ جنازہ ادا کی جائے گی اور سخی حسن قبرستان میں تدفین کی جائے گی ۔

اسماعیلی فرقے کی جانب سے نمازہ جنازہ کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صرف کریم آباد کے اسماعیلی فرقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو نماز جنازہ میں شرکت کی اجازت ہوگی ۔ دوسری جانب مختلف سیاسی جماعتوں کی وفود کی نمازہ جنازہ میں شرکت کے لئے الاظہر گارڈن آمد جاری ہے

پولس اور رینجرز نے الاظہر گارڈن کے چاروں اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے ہیں۔آنے جانے والے تمام افراد کی چیکنگ کی جارہی ہے ۔