سانح? صفور? پر مل? ب?رم?? سوگ،?راچ? م?? نظام زندگ? معطل

209

سانحہ صفورہ پر آج ملک بھر میں یوم سوگ منایا جارہا ہے جب کہ کراچی سمیت اندرون سندھ میں نظام زندگی مفلوج ہے۔

وفاقی حکومت کے اعلان پر صفورہ گوٹھ میں 44اسماعیلی افراد کی دہشتگردی کی ہولناک کارروائی میں ہلاکت پر آج ملک بھر میں یوم سوگ منایا جارہا ہے۔دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر کی اہم اور نیم نجی عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہے۔

کراچی میں شہر کے بیشتر پیٹرول پمپ اور سی این جی اسٹیشنز بند ہیں جس کی وجہ سے سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ انتہائی کم ہے۔ شہر کے تمام کاروباری مراکز، دوکانیں، دفاتر، اور نجی تعلیمی ادارے بند ہیں۔ جامعہ کراچی اور وفاقی اردو یونیورسٹی سمیت تمام سرکاری اور نجی جامعات میں آج ہونے والے پرچے منسوخ کردیئے گئے ہیں۔

سوگ کے باعث حیدر آباد میں بھی دکانیں ،کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند ہیں جب کہ انٹربورڈ کے تحت آج ہونے امتحانات بھی ملتوی کردیے گئے ہیں۔