جماعت اسلامی فیصل آباد کے تحت مفت طبی کیمپ کا قیام

116

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی )جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کوہ نورفیلٹس مدینہ ٹاؤن میں ایک روزہ میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ میڈیکل کیمپ کا افتتاح جماعت اسلامی کے ضلعی نائب امیر پروفیسر محبوب الزماں بٹ ، پی پی115کے جنرل سیکرٹری یوسف گل پراچہ مقامی رہنماؤں کیمپ انچار غلام مرتضی،سرپرست فہیم علوی، عمر فاروق اورمحمد ذوالفقارودیگرنے کیا ۔کیمپ میں فری چیک اپ،فری میڈیسن،فری ٹیسٹ اورموبائل لیب کا بھی بندوبست تھا جس میں کئی افراد کے بلڈ ٹیسٹ بھی کیے گئے۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے اس موقع پر حاضرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی خدمت خلق کا وسیع نیٹ ورک رکھتی ہے۔ جماعت اسلامی عوام کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دیتی ہے۔ ملک بھر میں جماعت اسلامی و الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت سیکڑوں اسپتال، ڈسپنسریاں، لیبارٹریز مریضوں کی فلاح و بہبود کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کا وعدہ ہے کہ اقتدار میں آکر وہ پانچ بیماریوں کینسر، تھیلیسیمیا، گردوں، ہیپاٹائٹس کا فری علاج کرے گی اور پینے کا صاف پانی عوام کی دہلیز تک پہنچائے گی۔محبوب الزماں بٹ نے کہاکہ جماعت اسلامی تمام شہریوں کی خدمت کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔ فلاح انسانیت کے لیے اس کی خدمات کو قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ میڈیکل کیمپ سے عوام کی بڑی تعداد نے استفادہ کیا۔