بلوچستان کی پسماندگی کے ذمے دار یہاں کے حکمران رہے ہیں، جام کمال

124

کوئٹہ(آئی این پی ) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ بلوچستان کی پسماندگی اور غربت کے ذمے دار یہاں کے حکمران رہے ہیں، وسائل کا غلط استعمال ہوگا تو غربت اور پسماندگی بڑھے گی، وسائل کے بہتر استعمال سے ترقی کے ثمرات علاقوں تک پہنچائیں گے، ہم نے اختیارات کی مرکزیت ختم کرکے اسے نچلی سطح تک منتقل کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جام کمال نے کہا کہ بلوچستان کی تقدیر کے فیصلے چند لوگ کم معلومات پر کرتے رہے، بلوچستان کی پسماندگی اور غربت کے ذمے دار یہاں کے حکمران رہے ہیں۔ یہاں کبھی بھی سندھ، پنجاب اور کے پی کے سے آکر کوئی وزیراعلیٰ نہیں بنا، وسائل کا غلط استعمال ہوگا تو غربت اور پسماندگی بڑھے گی۔جام کمال کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ آج پی ایس ڈی پی پر شور کررہے ہیں وہ دو ہیں، عام لوگوں کو پتا ہی نہیں پی ایس ڈی پی کے نام پر کیا کھیل کھیلا جاتا رہا ہے، وسائل کے بہتر استعمال سے ترقی کے ثمرات علاقوں تک پہنچائیں گے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ وسائل کا غلط استعمال ہوگا تو غربت اور پسماندگی بڑھے گی، ڈھائی سوارب روپے بلوچستان کی ترقی پر خرچ ہوں گے توخوشحالی آئے گی، ہم نے اختیارات کی مرکزیت ختم کرکے اسے نچلی سطح تک منتقل کیا ہے۔