کوئٹہ،ادویات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف میڈیکل اسٹورمالکان کا احتجاج

141

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ میں میڈیکل اسٹور مالکان اور میڈیسن ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے قیمتوں میں سو فیصد تک اضافہ کر نے والی دواساز کمپنیوں کی ادویات کی فروخت کا بائیکاٹ کر دیا کہتے ہیں کہ ڈاکٹرز مریضوں کو ایسی کمپنیوں کی دوائیں لکھنے سے گریز کریں۔ تفصیلات کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف آل بلوچستان میڈیکل اسٹور ایسوسی ایشن اور میدیسن ٹریڈرز ایسوسی ایشن کا مرکزی انجمن تاجران کے ساتھ ملکر احتجاج ۔جناح روڈ پر قائم ایک روزہ احتجاجی کیمپ میں مڈیکل اسٹورمالکان ،میڈیسن ٹریڈرز اور تاجر انجمن تاجران کے رہنماؤں نے شرکت کی ۔ میڈیکل اسٹور مالکان کا کہنا ہے آج سے سو فیصد تک قیمتیں بڑھانے والی کمپنیوں کی ادویات اسٹور پر فروخت کیلیے نہیں رکھیں گے۔آل بلوچستان میڈیسن ٹریڈرز کا کہنا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کر کے عوام سے جینے کا حق چھینا جارہا ہے۔احتجاج میں مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے رہنمابھی شریک ہو ئے قیمتوں میں اضافے کے خلاف مل کر احتجاجی شیڈول ترتیب دینے کا اعلان کیا۔