و??? ?ن س?? ن? فلسط?ن ?و آزاد ر?است تسل?م ?رل?ا

257

ویٹی کن سٹی نے سرکاری طور پر فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کر لیا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے شدید درد عمل کا اظہار کیا گیا

     امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹ پریس کے مطابق فلسطینی خطے میں کیتھولک چرچ سے متعلق اس معاہدے میں واضح کیا گیا ہے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ویٹی کن نے فلسطین کو آزاد ریاست ایک دو طرفہ معاہدے کے دوران تسلیم کیا۔ معاہدہ مکمل ہو چکا ہے لیکن دستخط ابھی باقی ہیں۔ ویٹی کن کے ترجمان فیڈریکو لومبارڈی نے کہا کہ صرف معاہدے کا طے پانا یہ ثابت کرتا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست کا وجود ہے۔

اسرائیل نے ویٹی کن سٹی کے اس اقدام پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ اس پیش رفت سے امن کے امکانات متاثر ہوں گے۔

ویٹی کن سٹی اور فلسطین اتھارٹی کی جانب سے معاہدہ ’’ہولی سی‘‘ طے پایا جس میں فلسطینی ریاست کو آزادا ریاست تسلیم کیا گیا ہے    فلسطین اور ویٹی کن سٹی درمیان طے پانے والی پہلی قانونی دستاویز ہے۔ خیال رہے کہ ویٹی کن نے2012ء میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کیے جانے کے فیصلے کو سراہا تھا۔

اسرائیلی وزارت خارجہ نے نئی پیش رفت پر ’’مایوسی‘‘ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پیش رفت سے امن مذاکرات کو بڑھاوا نہیں ملے گا اور فلسطینی قیادت براہ راست اور دو طرفہ مذاکرات سے دور ہو جائے گی

معاہدے کے بعدفلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس ہفتے کے روز ویٹی کن کا دورہ کریں گے۔