ب?ارت? وز?راعظم ?? چ?ن آمد،?س? اعل?? شخص?ت ن?استقبال ن??? ??ا

208

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 3روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ۔چین پہنچنے پر کوئی اعلیٰ شخصیت بھارتی وزیراعظم کا استقبال کرنے نہیں پہنچی البتہ ایک صوبے کے گورنر نے مہمان کو خوش آمدید کہا ۔

بھارتی وزیراعظم اقتدار سنبھالنے کے بعد ہمسایہ ممالک کے پہلے سرکاری دورے پر چین پہنچیں ہیں۔ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار ملک کے وزیراعظم کو چین کے کسی وزیر یا اعلیٰ سرکاری شخصیت نے ایئرپورٹ پر ویلکم نہیں کیا تاہم ایک گورنر نے ان کا استقبال کیا۔

اپنے دورے کے دوران نریندر مودی پہلے مرحلے میں چین کے تاریخی شہر ژیان جائیں گے جہاں وہ چینی صدر سے ملاقات کریں گے۔

بھارتی وزیراعظم اور چینی صدر سے ملاقات کے دوران 2طرفہ تعلقات،سرحدی تنازعات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون اور تجارتی معاہدوں کا بھی امکان ہے۔