افغانستان : طالبان نے 60 ٹرک ڈرائیور اغوا کر لیے

960

افغان طالبان نے صوبہ سمنگان سے 60 ٹرک ڈرائیوروں کو اغوا کر لیا ہے ۔ تمام ڈرائیور کوئلہ سپلائی کرنے والے ٹرک لے کر درہ صوف سے صوبہ بلخ جا رہے تھے۔
تفصیلات کے مطابق طالبان کی جانب سے ٹرک ڈرائیورز سے فی ٹرک 7000 روپے ٹیکس مانگا گیا جسے ادا نہ کرنے پر ٹرک ڈرائیورز کو اغوا کر لیا گیا۔ طالبان نے ٹرک کنڈکٹرز کو بھی اغوا کیا البتہ بعد میں انہیں چھوڑ دیا گیا۔
رہا ہونے والے ایک کنڈکٹر کا کہنا تھا کہ طالبان نے مزار شریف جانے والے ڈرائیوروں سے 14 ہزار جبکہ ایبک تک جانے والے ڈرائیوروں سے 6000 بطور ٹیکس مانگے تھے۔
ڈسٹرکٹ چیف درہ صوف عبد المتین کا کہنا ہے کہ اس ضلع کے بیشتر علاقے طالبان کے قبضے میں ہیں اور اگر اس علاقے کو کلیئر نہ کروایا گیا تو مستقبل میں بھی ایسے واقعات رونما ہو سکتے ہیں۔