فلپائن ،جوتا ف???ر? م?? آگ لگن? س? 72 افراد ?لا?

222

منیلا: فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں ایک جوتے بنانے والی فیکٹری میں آگ لگنے کے نتیجے میں 72 افراد ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے مضافات میں علاقے میں جوتے بنانے والی کمپنی میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 72 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ ریسکیو حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے ۔

عینی شاہدین کے مطابق آگ کمپنی کی دوسری منزل پر لگی جس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ راستہ تنگ ہونے کے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں ۔

فائربریگیڈ اور امدادی ٹیموں نےرات گئے لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے آپریشن شروع کیا مگر عمارت کی مخدوش حالت اور درجہ حرارت بڑھ جانے کے باعث امدادی کام روک دیا گیا تھا ۔

نیشنل پولیس چیف نے پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ زیادہ تر افراد کی محض ہڈیاں اور ڈھانچے برآمد ہوئے ہیں۔

فیکٹری زرائع کے مطابق یہاں 300 کے قریب لو گ کام کرتے تھے۔ جن میں سے تیرہ ابھی تک لاپتہ ہے ۔

جبکہ بعض عینی شاہدین کے مطابق آگ لگنے سے قبل دھماکے کی آواز سنی گئی تھی ،مقامی پولیس نے اس تناظر میں واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔