ف?س ب? ?ا صحافت? مواد ت? ت?ز تر?ن رسائ? ??لئ? ف?چر متعارف

200

سوشل میڈیا کی معروف ویب سائٹ فیس بک نے صارفین کے لیے اخباری مواد ، بلاگ، آرٹیکل، اور فیچر زوغیرہ تک تیز ترین رسائی کے لیے نیا فیچر متعارف کرادیا۔

فیس بک نے اپنے بزنس کو مزید توسیع دیتے ہوئے صحافتی مواد تک بروقت اور تیز ترین رسائی کے لیے ذرائع ابلاغ کے معتبر اداروں سے ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت صارفین کچھ سیکنڈوں میں کالم،فیچر،خبریں،تحقیقاتی رپورٹس سمیت ہر قسم کا صحافی مواد حاصل اور اسے شیئر کرسکیں گے۔

سوشل میڈیا کے استعمال میں اضافے کے ساتھ ساتھ صارفین کی دلچسپی کے امور ، پل پل بدلتی صورتحال اور ہاٹ ایشوز پر ماہرین کی رائے کو قائرین تک پہنچانے کے لیے فیس بک نے برق رفتار فیچر متعارف کرایا ہے جس کا نام “انسٹنٹ آرٹیکل”ہے۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین بہت قلیل وقت میں آرٹیکل اپ لوڈ کرسکتے ہیں ، عموماً موبائل پر فیس بک ایپ پر آرٹیکل اپ لوڈ کرنے میں 8سیکنڈ صرف ہوتے ہیں تاہم اب یہ دورانیہ مزید کم ہوگیا ہے۔

فیس بک نے جن ذرائع ابلاغ کے اداروں سے معاہدہ کیا ہے ان میں نیویارک ٹائمز، نیشنل جیوگرافک ، بز فیڈ،این بی سی،دی ایٹلانٹک،دی گارڈین،بی بی سی نیوز اور دیگر شامل ہیں۔