نیپرا نے نندی پور پاور منصوبے کے ٹیرف کی منظوری دیتے ہوئے فی یونٹ قیمت 11 روپے 30 پیسے مقرر کر دی ۔
اسلام آباد میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کا اجلاس ہوا ۔ جس میں نندی پور پاور منصوبے کے ٹیرف کی منظوری دے دی گئی ۔ 425 میگاواٹ منصوبے کا ٹیرف فی یونٹ 11 روپے 30 مقرر کیا گیا ہے ۔ نیپرا نے پروجیکٹ کی لاگت 69 ارب روپے کی بجائے 45 ارب 30 کروڑ مقرر کی ہے ۔ نیپرا کا کہنا ہے نندی پور منصوبے کی متعدد دستاویزات مکمل نہیں ۔ نیپرا نے اس بات کو انشور کیا ہے کہ تین سال کی تاخیر کی لاگت صارفین پر نہیں ڈالی جا سکتی ۔