تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کراچی میں سیکورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے رینجرز کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ رینجرز کراچی کے مسئلے کا حل نہیں۔
اسلام آباد سے کراچی روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رینجرز کراچی کے مسئلے کا حل نہیں، کراچی میں رینجرز ایسے ہی ہے جیسے ڈسپرین کی گولی سی کینسر کا علاج کرنا۔
عمران خان نے کہا کہ کراچی میں جن لوگوں کونشانہ بنایا گیاوہ پُرامن لوگ ہیں اور کارروائی سے سارا ملک ہل گیا ہے ، سانحہ کراچی پرملک میں آرمی پبلک اسکول واقعےکےبعدجیسی لہر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کوغیرسیاسی کیےبغیرکراچی کے مسائل حل نہيں ہوں گے۔