وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مکران کوسٹل ہائی وے واقعہ پر سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے ہزارہ پر حملہ، حیات آباد میں ٹی ٹی پی اور آج کوسٹل ہائی وے کا بہیمانہ واقعہ، ایک منظم پیٹرن نظر آرہا ہے۔
فواد چوہدری نے عزم کا اظہار کیا کہ ہم نے امن کے لیے بہت قربانی دی ہے، انشاءاللہ ہم ان واقعات کے ذمہ داران کو مثال عبرت بنا دیں گے۔
ہزارہ پر حملہ، پھرحیات آباد میں TTP اور پھر آج کوسٹل ہائ وے کا بہیمانہ واقعہ۔۔ ایک منظم پیٹرن نظرآرہا ہے، ہم نے امن کیلئے بہت قربانی دی ہے، انشااللہْ ہم ان واقعات کےذمہ داران کو مثال عبرت بنا دیں گے، ہم نے دہشتگردی کی جنگ میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیںلیکن جنگ ابھی ختم نہیں ہوئ
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 18, 2019
وفاقی وزیر اطلاعات کامزید کہنا تھا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی۔
یاد رہے کہ مکران کوسٹل ہائی وے پر نامعلوم افراد نے مسافر کوچ سے شناخت کے بعد 14 افراد کو دور لے جا کر فائرنگ کر کے قتل کردیا۔