دشمن ?? عزائم خا? م?? ملاد?? گ?،اسحاق ?ار

282

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شمسی توانائی سے بجلی کاحصول عالمی معیارکے مطابق بنائیں گےاور2050ءتک پاکستان کو دنیا کی18 ویں بڑی معیشت بنائیں گے۔

اسلام آباد میں بجلی بچت اور روشن پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ معیشت اور امن و امان کیلئے واضح ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ حکومت نے ملکی معیشت کے استحکام کےلئے اہم اقدامات کئے ہیں۔ جس کا اعتراف عالمی اداروں نے بھی کیا ہے توانائی بچت کیلئے ٹیکنالوجی کے فروغ پر توجہ دے رہے ہیں اور شمسی توانائی سے بجلی کا حصول عالمی معیار کے مطابق بنائیں گے۔

سانحہ صفورہ پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ دلخراش واقعہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،اس سانحہ سے دہشت گردوں کے عزائم پورے نہیں ہوں گے

ہمارے دشمن پاکستان کو ترقی اور خوشحال نہیں دیکھنا چاہتے ہم ایسے دشمنوں کے عزائم خاک میں ملا دیں گے۔

وفاقی وزیر کا مذید کہنا تھا کہ پاکستان خوشحالی اور معاشی استحکام کی ترقی کا سفر جاری رکھے گا اورانشاء اللہ 2050ءتک پاکستان دنیا کی18ویں بڑی معیشت بن جائے گی۔