چ?ن? فوج? اسمار? واچ استعمال ن??? ?رس?ت?

267

بیجنگ : چین نے اپنےفوجیوں پر اسمارٹ واچ اور انٹرنیٹ استعمال کرنے والے آلات پر پابندی لگا دی ہے۔ پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے ) ڈیلی کا کہنا ہے کہ یہ پابندی اس وقت لگائی گئی جب ایک فوجی کو سالگرہ کے تحفے میں اسمارٹ واچ ملی تو اس فوجی نے اپنی اسمارٹ واچ سے ساتھی فوجیوں کی تصاویر لینے کی کوشش کی۔

واضح رہے کہ چینی فوج میں موبائل فون استعمال کرنے کی پابندی عائد ہے کیونکہ ریاستی راز کی حفاظت کرنے والی ایجنسی کے حکم نامہ کے مطابق ایسے آلات جن سے انٹرنیٹ تک رسائی ممکن ہو یا جس کے مدد سے فوجیوں کے مقام کا پتہ چل سکےاس کا استعمال ممنوع ہے۔

حکم نامے میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ایسے آلات استعمال کرنے سے فوجیوں کی ویڈیو ریکارڈنگ کی جا سکتی ہےاور ڈیٹا منتقل کیا جا سکتا ہے جس کے باعث فوجی راز افشا ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

فوجی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ فوجیوں کےاس طرح جدید آلات استعمال کرنے سے دنیا بھر کی فوجوں کو کئی طرح کے چیلنجز کا سامنا ہے۔