ڈیجیٹل صحافت میں مو بائیل فون نیوز روم بن گیا ہے،ٹر ینر ریحان حید ر

548

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) ڈیجیٹل صحافت ایک ایسا شعبہ ہے جہاں تحریر، سمعی اور بصری مواد کے ذریعے پیش کی جانے والی خبریں، تجزیے، فیچرز ڈیجیٹل میڈیا ٹیکنالوجی کے ذریعے وزیٹرز تک آسانی سے پہنچائے جاتے ہیں۔ موجودہ دور میں ہونے والی ڈیجیٹل صحافت میں آپ کا مو بائیل فون نیوز روم بن گیا ہے،

شعبہ صحافت میں اس نئے میڈیم کا فائدہ یہ ہوا ہے کہ ماضی میں انتہائی مہنگا کام سمجھے جانے والا ابلاغ انتہائی قلیل لاگت سے بہت دور تک بآسانی پہنچایا جا سکتا ہے،

ان خیالات کاا ظہار معروف صحافی و ٹر ینر ریحان حید ر نے پیر کے روز پاک امریکن کلچرل سینٹر میں ٹیکنا لوجی فار جر نلسٹس کے مو ضوع پر ایک روزہ ورکشاپ میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقعے پر اے ،آر ،وائی نیوز کے ویب ایڈیٹر فواد رضا نے ویب سا ئیڈ بنا نے کے لئے کن اصولوں کو مد نظر رکھنا چا ہیے اس پر شرکاء کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا ،

ورکشاپ میں پرنٹ اور الیکڑونک میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی،ٹر ینر ریحان حید ر نے ورکشاپ میں شریک شرکاء کواینکر نامی سوفٹ ویئر کے زریعے30سیکنڈ کی وائس ریکارڈنگ کی عملی تربیت بھی کروائی،

انہوں نے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے مزید کہا کہ ماضی میں اخبارات، مجلوں، ریڈیو اور ٹیلی ویڑن کی دسترس میں تھا موجود اطلاعات ڈیجیٹل صحافت کے ذریعے جلد اور زیادہ سہولت سے وزیٹرز تک پہنچائی جا سکتی ہیں۔دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ڈیجیٹل میڈیا استعمال کرنیوالے صارفین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے،

خبروں کے حصول کے لئے زیادہ تر لوگ شوشل میڈیا کا استعمال کر رہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک سال میں ڈیجیٹل میڈیا استعمال کرنے والے صارفین کی تعدادمیں47فیصد اضافہ دیکھاگیاہے،

ایک رپورٹ کے مطابق موبائل فون کے ذریعے سوشل میڈیا تک رسائی حاصل کرنے والوں کی تعداد میں 14 ملین اضافہ ہوا ہے۔اس کے علاوہ سوشل میڈیا صارفین کی پچھلے برس تعداد میں 47 فیصد اضافہ ہوا اور 90لاکھ صارفین بڑھے ہیں۔ اس دورانیے میں فیس بک صارفین کی تعداد 31 لاکھ رہی جس میں سے 90فیصد موبائل کے ذریعے فیس بک استعمال کرتے ہیں،

پاکستان میں فیس بک 22 فیصد خواتین اور 78 فیصد مرد استعمال کرتے ہیں۔ جبکہ روزانہ 39فیصد صارفین فیس بک استعمال کرتے ہیں۔پاکستان میں 194.8 ملین کی آبادی میں ،35.1 ملین افراد انٹر نیٹ پر فعال رہتے ہیں جبکہ 140.2فیصد موبائل استعمال کرتے ہیں،

پاکستان میں 35.1 ملین انٹرنیٹ صارفین میں سے 28 ملین موبائل فون کے ذریعے سوشل میڈیا تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔